اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے مراکش میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار رنج و افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں خلیل جارج نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متاثرہ خاندانوں کے جانی و مالی نقصان پر ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ قیامت خیز زلزلہ گزشتہ شب مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔