اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے بلوچی زبان کے نامور شاعر مبارک قاضی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیرنے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مبارک قاضی اپنی شاعری اور ادبی خدمات کے ذریعے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔