اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ کی گئی ،افغان حدود کی جانے والی فائرنگ میں دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوئےشہید ہونے والوں میں ایک بزرگ شہری اور ایک بچہ شامل ہے ، اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے کمال تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا،شہریوں کی موجودگی کے باعث ہمارے جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغان حکومت اس واقعے کی سنجیدگی سے لیکر سخت کارروائی عمل میں لائے گی ،ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتبہ کرتے ہیں ۔