نگران وفاقی وزیر داخلہ نے بہترین کارکردگی پر خاتون اے ایس پی نایاب رمضان سمیت 8 اے ایس پیز کو ٹرافی اور انعامات سے نواز دیا

106
نگران وفاقی وزیر داخلہ نے بہترین کارکردگی پر خاتون اے ایس پی نایاب رمضان سمیت 8 اے ایس پیز کو ٹرافی اور انعامات سے نواز دیا

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اے ایس پیز 49ویں سی ٹی پی بیچ کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کی حامل خاتون اے ایس پی نایاب رمضان سمیت 8 اے ایس پیز کو ٹرافی اور انعامات سے نواز دیا ہے ۔

پیر کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز 49ویں سی ٹی پی پاسنگ آئوٹ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی تھے ۔ وزیر داخلہ نے 8 ماہ کی تربیت کے دوران تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر خاتون اے ایس پی نایاب رمضان کو ٹرافی جبکہ اے ایس پی محمد سعد بن عبید کو بہترین پریڈ ، اے ایس پی علی عبداللہ خالد کو بہترین فائرنگ

اے ایس پی کیپٹن (ر)عبداللہ شہریار کو فزیکل تربیت میں بہترین ، اے ایس پی شازیہ اسحاق کو فزیکل تربیت میں بہترین ، اے ایس پی طیب رمضان کو اکیڈمک میں بہترین اور اے ایس پی عدنان گل کو ڈسپلن میں بہترین ہونے پر انعامات سے نوازا ۔