نگران وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے محمد فاروق رحمانی کی سربراہی میں نگران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچہ سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بہادر اور غیور کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے محمد فاروق رحمانی کی سربراہی میں نگران وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچہ سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بہادر اور غیور کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری نوجوانوں اور بچوں نے جس جوش وجذبہ سے پاکستان کا یوم آزادی منایا ہے اس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا کھلا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری پچھلے ستر سالوں سے جس جرات سے بھارتی فوج کی جارحیت اور ظالمانہ کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے سمیت کسی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں گے اور بھارت کی ہر سازش کا بہادری سے ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر حریت کانفرنس کے وفد نے وفاقی وزیر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور وفاقی وزیر کی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اُن کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ حریت کانفرنس کے وفد میں عبدالمجید ملک، اعجاز رحمانی اور عبداحمید لون نے بھی شرکت کی۔