نگران وفا قی وزیر ریلوے،امور کشمیر و ہیومن رائٹس مسز روشن خورشید بروچہ کی عالم اسلام بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عید الفطر پر مبا رک با د، نیک خواہشات کا اظہا ر

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) نگران وفا قی وزیر ریلوے،امور کشمیر و ہیومن رائٹس مسز روشن خورشید بروچہ نے عالم اسلام بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عید الفطر پر مبا رک با ددی ہے اور نیک خواہشات کا اظہا ر کرتے ہو ئے پاکستان کی سلا متی و تر قی کےلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے عید کے پر مسرت مو قع پر پاک فو ج کی قربانیوں …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) نگران وفا قی وزیر ریلوے،امور کشمیر و ہیومن رائٹس مسز روشن خورشید بروچہ نے عالم اسلام بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عید الفطر پر مبا رک با ددی ہے اور نیک خواہشات کا اظہا ر کرتے ہو ئے پاکستان کی سلا متی و تر قی کےلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے عید کے پر مسرت مو قع پر پاک فو ج کی قربانیوں کو سراہا اور شہداءکو خراج عقید ت پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کا دن امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں با ٹنے کا درس دیتا ہے جبکہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیا ر کر نا ہو گا. انہو ں نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل مشترکہ اور ان کا حل بھی مشترکہ حکمت عملی ہی ہے. عید الفطر کی منا سبت سے ہمیں با ہمی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔

مزید خبریں