مالے (مالدیپ)۔19نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی دورہ مالدیپ کے بعد اتوار کو وطن واپس روانہ ہو گئے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے دورہ کے دوران مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کو مالدیپ کی وزارت خارجہ امور کے سینئر افسران نے رخصت کیا۔