نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی کی ملاقات

261
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی کی ملاقات

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی نے ملاقات کی۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نگراں وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی و بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،توانائی و بجلی کےشعبے کی اصلاحات ملکی معاشی استحکام و ترقی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔