نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سرمایہ کارانہ اشتراک کے لئےموثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت

140
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سرمایہ کارانہ اشتراک کے لئے موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے بحرین کیلئے سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاوید ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کارانہ سرگرمیوں میں تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔

وزیراعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سرمایہ کارانہ اشتراک کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔