لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ شاعر مشرق کے خواب کی تعبیر پانے کے لئے مسلمانان برصغیر نے مل کر جدوجہد کی لیکن اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر تب ہی ممکن ہو گی جب ہم بحیثیت قوم ملک کے بہتر مستقبل کے لئے جد وجہد کریں گے۔