اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ممتاز مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جسٹس (ر) ناصر الملک نے مرحوم مشتاق احمد یوسفی کی اردو ادب کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین …
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ممتاز مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جسٹس (ر) ناصر الملک نے مرحوم مشتاق احمد یوسفی کی اردو ادب کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو مزاح نگاری میں مشتاق احمد یوسفی کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔









