کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے، عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی، اس ضمن میں نگراں حکومت انتخابی عمل، انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور جمہوری روایات کے مطابق نئی حکومت کو …
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے، عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی، اس ضمن میں نگراں حکومت انتخابی عمل، انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور جمہوری روایات کے مطابق نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو صاف، شفاف اور منصفانہ بنانے کے اقدامات، صوبہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے یکساں مواقعوں کی فراہمی، پولنگ والے دن امن و امان کو یقینی بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









