نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 250 ملین روپے کے اسمگل شدہ کپڑے برآمد ہونے پر ٹیم ورک کو سراہاہے

173
Maqbool Baqir
Maqbool Baqir

کراچی۔ 24 ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے 250 ملین روپے کے اسمگل شدہ کپڑے برآمد ہونے پر ٹیم ورک کو سراہاہے ۔وزیراعلی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی امتیاز ساریو کی قیادت میں اسمگل شدہ کپڑوں کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسٹمز، رینجرز اور پولیس کے ٹیم ورک کے خوشگوار نتائج برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی کی سربراہی میں پاکستان کسٹمز، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کلاتھ مارکیٹس پر چھاپہ مار کر 250 ملین روپے کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد کر لیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹریٹ کرمنلز، ڈرگ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں میں اسی طرح کی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جائے گا