اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف میچ جیت کر قوم کے دل بھی جیت لئے۔
منگل کو سوشل میڈیا "ایکس”پر اپنے ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم پاکستان نے ایک یادگار ہدف حاصل کیا۔ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاپر کی کہ ٹیم کامیابیوں کا یہ قابل فخر سفر جاری رکھے گی۔