نگراں وزیر برائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت و انفارمیشن ٹےکنالوجی پروفیسر یوسف شیخ کا وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی کا دورہ

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) نگراں وزیر برائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت و انفارمیشن ٹےکنالوجی پروفیسر یوسف شیخ نے وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں وزارت کے ڈیجیٹل سکل ڈیجیٹل لٹریسی اور وزارت کے دیگر اقدامات کے بارے میں اعلیٰ حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی عامر اشرف خواجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر جمال …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) نگراں وزیر برائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت و انفارمیشن ٹےکنالوجی پروفیسر یوسف شیخ نے وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں وزارت کے ڈیجیٹل سکل ڈیجیٹل لٹریسی اور وزارت کے دیگر اقدامات کے بارے میں اعلیٰ حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹےکنالوجی عامر اشرف خواجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر جمال ناصر، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین ، ممبر ہیومن ریسورسز طاہر عثمان ، ممبر لیگل امینہ سہیل ، ممبر انٹر نیشنل کوآرڈینیشن یاسر قادر اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگران وفاقی وزیر کو وزارت کے انتظامی ڈھانچے اور ملک بھر میں آئی ٹی مارکیٹس اور ٹیلی کام کی ترقی اور بڑھوتری بارے وزارت کے کاموں بارے تفصیلی طورپر بریف کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو بتایا گیاکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی ہوئی ہے اور آئی ٹی پالیسی پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر کو بتایا گیا کہ پاکستان میں دس لاکھ افراد کو ڈیجی سکل کی فراہمی کا پروگرام ہے اور اس پروگرام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔