نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے سردار شمشیر خان مزاری، سعود مجید اور شاہ جہان کھیتران کی ملاقات

141

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے سردار شمشیر خان مزاری، سعود مجید اور شاہ جہان کھیتران نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمانوں نے وزیر داخلہ کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد پر گفتگو ہوئی ۔نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ شفاف، غیر جانبدارانہ اور پر امن انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نےکہا کہ محدود مدت میں آئین کے تحت اپنا کردار ادا کریں گے۔