نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی زیرصدارت نیشنل سپیس پالیسی کے حوالہ سے اجلاس

160
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی زیرصدارت پاکستان کی نیشنل سپیس پالیسی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد منگل کو یہاں ہوا۔اجلاس میں نیشنل سپیس پالیسی کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں سپارکو، پی ٹی اے، ایس پی ڈی، انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل حکام نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان ایک متوازن سپیس پالیسی پر کام کر رہا ہے جو نہ صرف ہمارے قومی مفادات کی محافظ ہے بلکہ ہمیں پرائیویٹ سیکٹر میں ہونے والی تیز ترین ترقیوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بھی بناتی ہے جیسا کہ سٹار لنک وغیرہ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔