نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کی کوئٹہ زرغون روڈ دھماکے کی شدید مذمت

64
Khalil George

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کوئٹہ زرغون روڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں خلیل جارج نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے، دہشتگردی حملوں کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو پھر سے خراب کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔