نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت پروفیسر یوسف شیخ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت و وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر یوسف شیخ نے جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قیصر مجید ملک بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو نسٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت و وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر یوسف شیخ نے جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قیصر مجید ملک بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو نسٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور میڈیکل ڈیوائسز ڈویلپمنٹ سنٹر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے نسٹ انتظامیہ اور فیکلٹی کو یونیورسٹی کو سنٹر آف ایکسیلینس بنانے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ ملک کے طول و عرض میں معیاری تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے نسٹ کی بلوچستان اور فاٹا/کے پی کے تک تعلیمی رسائی کے اقدامات اور ملک کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اندرون سندھ جیسے نظر انداز شدہ علاقوں تک تعلیمی رسائی کو توسیع دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔