نہتے و معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم سے بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے پرُتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے و معصوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا او ر وہ دن …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے پرُتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے و معصوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا او ر وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری اپنے حق خود ارادیت لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدلی اور پست ذہنیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹ جیسے کھیل میں شکست کا بدلہ بھی وہ نہتے کشمیریوں کے خون سے لے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک 13 سالہ طالب علم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر ویل ڈن پاکستان کہنے پر شہید کر دیا گیا اور بھارت نے سفاکیت اور غرور کے نشے میں ایک کھیل کے نتیجہ کو بھی نہتے کشمیریوںکا خون بہانے کی وجہ بنا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اکیسویں صدی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں ضمیر اور حق کی آواز اٹھانے والے درجنوں کشمیری رہنما دہایوں سے جیلوں میں قید ہیں ا ور آے روز ان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کو قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔

Leave a Reply