پشاور۔05اگست (اے پی پی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کی مناسبت سے گورنر ہاس پشاور سے افیسرمس تک ریلی نکالی گئی جس میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کے علاوہ سول و سرکاری حکام ،اقلیتی برادری کے نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے …
نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں،وزیراعلیٰ کایوم استحصال کشمیرریلی سے خطاب وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں اٹھایا ، بھارت آج عالمی سطح پرتنہائی کاشکارہے،محمودخان

مزید خبریں
پشاور۔05اگست (اے پی پی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کی مناسبت سے گورنر ہاس پشاور سے افیسرمس تک ریلی نکالی گئی جس میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کے علاوہ سول و سرکاری حکام ،اقلیتی برادری کے نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے پیدل مارچ کے دوران شرکا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، فاشسٹ بھارت نے اس عرصہ کے دوران کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہاکر دی۔ انہوں نے کہاکہ نریندری مودی نے 5 اگست2019 کو بھارتی آئین میں شامل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل۔370)کا خاتمہ کیا اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئی داستان کا آغاز کیا کشمیری عوام کو گزشتہ ایک سال سے بھارت کی طرف سے بد ترین ریاستی دہشت گردی اور سخت ترین لاک ڈان کا سامنا ہے وزیر اعلی نے کہاکہ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری عوام بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ہم بین الاقوامی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کرائیں اور کشمیری عوام کو ان کی مرضی سے جینے کا حق دلوائیں ۔محمود خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں اٹھایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،عمران خان نے بھارت کی انسانیت سوز کاروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے اور کشمیر کی نازک صورتحال کو اجاگر کیا ہے ، جس کی وجہ سے بھارت آج عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے ہمارا دو ٹوک مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔








