اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے کہا ہے کہ نیا سال ایک نیا عزم لے کر آتا ہے جس میں ہمیں انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا اعادہ کرنا چاہیے۔ بدھ کو نئے سال کے موقع پرجاری تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ان کےحقوق حاصل ہوں
اور کسی بھی فرد کے ساتھ امتیاز نہ برتا جائے، آئیں 2025 کو ایک ایسا سال بنائیں جہاں ہم اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ انسانی حقوق کو مضبوط کریں اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور باوقار معاشرہ بنانے کی جانب قدم بڑھائیں۔ صبا صادق نے کہا کہ تمام اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو! دعا ہے کہ یہ سال پاکستان اور اس کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہو۔