نیا سال 2019ء انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

106

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نیا سال 2019ء انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، ہم سب مل کر انشاء اللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔ پیر کی شام نئے سال کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارا پاکستان پر امن، خوشحال اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کو جاری رکھے۔ انہوں نے پرعزم پاکستانیوں اور شہداء کو سلام پیش کیا۔