نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پالیسی بورڈ کا اجلاس، لو کاسٹ ہائوسنگ اور تعمیرات کے حوالے سے مختلف امور منظوری کے لئے پیش کئے گئے

61
نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پالیسی بورڈ کا اجلاس، لو کاسٹ ہائوسنگ اور تعمیرات کے حوالے سے مختلف امور منظوری کے لئے پیش کئے گئے

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا تیسرا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کی جبکہ کابینہ ڈویژن، فائنانس ڈویژن، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس اور نجی شعبہ سے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پالیسی بورڈ کے سامنے لو کاسٹ ہائوسنگ اور تعمیرات کے حوالے سے مختلف امور منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ کم لاگت کے ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی کی موجودہ صورتحال، پیشرفت اور حکمت عملی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں جو ایجنڈا آئٹم زیر بحث آئے ان میں نیا پاکستان ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹ سکیم، علی پور فراش اسلام آباد میں سی ڈی اے سکیم، پی ایچ اے ۔ کے پی کے سکیم جلوزئی نوشہرہ، ڈبلیو ڈبلیو ایف زون 5 سکیم اسلام آباد، ڈبلیو ڈبلیو ایف سکیم ریگی پشاور اور پنجاب پیری اربن ہائوسنگ سکیم سمیت دیگر اہم سرگرمیوں کی صورتحال شامل تھی۔

نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مورگیج ریگولیشنز 2021ئ، نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی Adjudication ریگولیشنز 2021ء اور نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سنگ جانی اسلام آباد کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کمیٹیز کے لئے ٹرمز آیف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی پالیسی بورڈ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔