اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزرات ہاوسنگ وتعمیرات کا ذیلی ادارہ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نیا پاکستان منصوبہ کے تحت 88 سکمیوں کی سکرونٹی کررہا ہے۔وزرات ہاوسنگ وتعمیرات کے ذرائع کے مطابق ہاوسنگ فاونڈیشن کے پاس آنے والی سکیموں کی سکرونٹی کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ دئیے گئے وقت میں اس کو مکمل کیا جاسکے ۔ذرائع نے بتایاکہ نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ کے تحت ہاوسنگ فاونڈیشن کے تمام رجسٹرڈ ممبران کو پلاٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی بلکہ فاونڈیشن کے پاس اضافی پلاٹ بھی ہوںگے جوکہ نئے ممبران کو دئیے جائیںگے۔