اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام (این پی ایچ پی) کے تحت اندراج کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ بے گھر لوگوں کو مکانات کی فراہمی کے لئے اندراج کا عمل 15 جولائی 2019 سے 15 اکتوبر 2019 تک تین ماہ کیلئے شروع کیا گیا، پھر اس میں 15 نومبر تک ایک ماہ کی توسیع کی …
نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے تحت اندراج کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام (این پی ایچ پی) کے تحت اندراج کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ بے گھر لوگوں کو مکانات کی فراہمی کے لئے اندراج کا عمل 15 جولائی 2019 سے 15 اکتوبر 2019 تک تین ماہ کیلئے شروع کیا گیا، پھر اس میں 15 نومبر تک ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی ۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ این پی ایچ پی کے لئے ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اور اس کے لئے 1.6 ملین سے زیادہ افراد نے اپنا اندراج کرا لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جولائی ، 2019 کے دوران این پی ایچ پی کے لئے اندراج کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کافی جوش و جذبے سے این پی ایچ پی کے لئے اپنا اندراج کروا رہے ہیں ۔ ملک بھر سے تمام اضلاع کے شہری پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس اندراج کے عمل کے تحت عوام سے اعداد و شمار جمع کیے جارہے ہیں تاکہ ان کی ضروریات کو جان سکیں اور ہاو¿سنگ منصوبوں کو سمجھ بوجھ سے شروع کیا جاسکے۔رجسٹریشن کا عمل نادرا کے ذریعے شروع کیا گیا ، رہائشی منصوبے سے متعلق اہم اعدادوشمار کی ایک واضح تصویر جس میں رقبہ کی ترجیح ، مطلوبہ مالیات اور شہری سہولیات شامل ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے ، جس میں تمام اہم معلومات موجود ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے ایک ویب پورٹل (https://nphp.nadra.gov.pk) بھی تیار کیا گیا تھا تاکہ درخواست گزاروں کو ان کے گھروں کی حدود میں اندراج کرنے کے آسانی ہو ۔ یاد رہے جو درخواست دہندگان پہلے ہی درخواست دے چکے ہیں ، انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر اور رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کا کام خالصتا کم آمدنی اور تنخواہ دار لوگوں کے لئے ہے اور یہ ہدف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حاصل کیا جائے گا کیونکہ اس کو پورا کرنے کے لئے مخلص اور مربوط کوششیں جاری ہیں۔








