اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں تین روز باقی ہیں۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں 672 خواجہ سرا، 137859 افراد کا تعلق کچی آبادیوں، 25 ہزار سے زائد بیوائیں اور 6080 مطلقہ (طلاق یافتہ) خواتین جبکہ 483,359 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر …
نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں تین روز باقی ہیں۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں 672 خواجہ سرا، 137859 افراد کا تعلق کچی آبادیوں، 25 ہزار سے زائد بیوائیں اور 6080 مطلقہ (طلاق یافتہ) خواتین جبکہ 483,359 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کے لئے رجسٹر کیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق درخواست فارم 15 نومبر 2019ءتک وصول کئے جائیں گے۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے تحت ملک کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا اور وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور ایک ملین سے زائد افراد نے بذریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے تحت 672 خواجہ سراو¿ں نے رجسٹریشن کی ہے اور 137,859 افراد ایسے ہیں جن کا تعلق کچی آبادی سے ہے۔ نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام میں 25 ہزار سے زائد بیوائیں اور 6080 طلاق یافتہ خواتین نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے جبکہ 483359 ایسے افراد ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہے۔ ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں 173161 لاکھ افراد، ضلع ملتان میں 71586 افراد، بہاولپور میں 54773 افراد اور پشاور میں 41464 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔ مزید برآں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ترجمان نادرا کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pk پر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔









