نیب اپنے تفتیشی آفسران اورپراسیکیوٹرز کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہاہے ، قمرزمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی آفسران اورپراسیکیوٹرز کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہاہے کیونکہ انسانی استعداد کار میں بہتری اور ان کی عملی اورپیداواری کوششوں کو مہمیز دینے میں تربیت کا کلیدی کردار ہے۔نیب کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ نیب انسانی وسائل کی بہتری میں تربیت کی مرکزیت …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی آفسران اورپراسیکیوٹرز کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہاہے کیونکہ انسانی استعداد کار میں بہتری اور ان کی عملی اورپیداواری کوششوں کو مہمیز دینے میں تربیت کا کلیدی کردار ہے۔نیب کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ نیب انسانی وسائل کی بہتری میں تربیت کی مرکزیت و اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے، انہوں نے کہاکہ نیب نے تمام تفتیشی آفسران کیلئے معیاری سلیبس، ریفریشر کورسز،اکاونٹس سے متعلق امور کیلئے ریفریشر واستعداد کار میں بہتری کا کورس،عمومی مالیاتی قوانین، ڈیجیٹل فورینزک سوالات سے متعلق دستاویزات اورفنگرپرنٹ تجزیے کا نظام وضع کیاہے

Leave a Reply