اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے میں پرعزم ہے، نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک میں پاکستان کو رول ماڈل ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے …
نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے میں پرعزم ہے، قمر زمان چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے میں پرعزم ہے، نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک میں پاکستان کو رول ماڈل ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے یہ بات بدعنوانی کے خاتمہ میں نیب کے کردار کے حوالہ سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ان کا ادارہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک میں واحد ملک ہے جو کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں گذشتہ تین سالوں میں 175 ویں سے 116 ویں نمبر پر آ گیا ہے، نیب سارک انسداد بدعنوانی فورم کا پہلا چیئرمین بنا ہے، پاکستان نے نیب کی کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سارک ممالک میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کے ضمن میں پاکستان کو رول ماڈل ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔








