اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو گرفتار کر لیا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دےدیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) سے جاری اعلامیہ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تاحکم ثانی اسلام آباد میں اپنے گھر میں مقید …
نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو گرفتار کر لیا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دےدیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) سے جاری اعلامیہ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تاحکم ثانی اسلام آباد میں اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا ہے اور آئندہ بھی اس کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلہ میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔








