نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلا امتیاز احتساب کے ذریعے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

160
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلا امتیاز احتساب کے ذریعے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 274 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔