نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 503بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے کارروائی کی ،چیئرمین نیب

اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر )جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 503بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے کارروائی کی ہے اور اکتوبر 2017ءسے لیکر ستمبر 2018ءکے اختتام تک بد عنوان عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2018ءکے دوران …

اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر )جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 503بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے کارروائی کی ہے اور اکتوبر 2017ءسے لیکر ستمبر 2018ءکے اختتام تک بد عنوان عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2018ءکے دوران نیب کو 44ہزار315شکایات موصول ہوئیں ، جن میں سے 1713شکایات کی ویریفیکیشن ، 877انکوائریاں اور 227انوسٹیگیشنز کی گئیں ، جن کے نتیجہ میں نیب نے قومی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر سے 2580ملین روپے کی وصولی کی جو ملک میں بدعنوانی کے خلاف کام کرنے والے کسی بھی ادارے کی کارکردگی سے کہیں بہتر ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں بد عنوانی کے 440ریفرنسز دائر کئے جبکہ اس وقت احتساب عدالتوں میں قانون کے تحت 1210ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والے ادارے نیب کا کردار نہ صرف دیگر اداروں کیلئے رول ماڈل ہے بلکہ پورے سارک ممالک میں نیب کی کارکردگی متاثر کن ہے۔