نیب نے سابق چیئرمین صاف پانی کمپنی انجینئر قمرالاسلام راجہ اور سابق سی ای او صاف پانی کمپنی وسیم اجمل کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) نیب نے سابق چیئرمین صاف پانی کمپنی انجینئر قمرالاسلام راجہ اور سابق سی ای او صاف پانی کمپنی وسیم اجمل کو پیر کے روز گرفتار کر لیا۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انجینئر قمرالاسلام راجہ پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔ واٹر پلانٹس میں 56 ریورس آسموسز پلانٹس …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) نیب نے سابق چیئرمین صاف پانی کمپنی انجینئر قمرالاسلام راجہ اور سابق سی ای او صاف پانی کمپنی وسیم اجمل کو پیر کے روز گرفتار کر لیا۔ نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انجینئر قمرالاسلام راجہ پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔ واٹر پلانٹس میں 56 ریورس آسموسز پلانٹس تھے جبکہ 28 الٹرا فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں۔ یہ واٹر پلانٹس چار تحصیلوں میں لگائے جانے تھے، جن میں حاصل پور، منچن آباد، خان پور اور لودھراں شامل ہیں۔ بیان کے مطابق انجینئر قمرالاسلام راجہ نے بدنیتی کے ذریعے بڈنگ کے کاغذات میں مالی تخمینہ بڑھا کر ظاہر کیا۔ قمرالاسلام راجہ کی جانب سے کے ایس بی پمپس نامی کمپنی کو مہنگے داموں ٹھیکہ دیا گیا۔ قمرالاسلام راجہ نے پروکیورمنٹ کمیٹی کے انچارج ہوتے ہوئے مہنگے داموں کے ایس بی پمپس کا ٹھیکہ منظور کیا۔ انہوں نے مبینہ طورپر 102واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ٹھیکہ کے ایس بی پمپس کو مہنگے داموں دیا ۔ ملزم نے 102واٹر پلانٹس کا ٹھیکہ بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظور کروایا بلکہ ٹھیکے کے کاغذات میں تبدیلیاں کیں جبکہ وسیم اجمل پر پراجیکٹ بڈنگ کے بعدغیر قانونی طورپر صاف پانی کمپنی کے کاغذات میں تبدیلیاں کرنے کا الزام ہے۔