نیب کوگزشتہ ایک سال کے دوران 44315 شکایات موصول ہوئی ہیں‘ نیب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب) کو موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ ایک سال اکتوبر 2017ءسے اکتوبر 2018ءتک 44315 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ 1713 شکایات کی جانچ پڑتال‘ 877 انکوائریوں اور 227 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران نیب نے 503 ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب) کو موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ ایک سال اکتوبر 2017ءسے اکتوبر 2018ءتک 44315 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ 1713 شکایات کی جانچ پڑتال‘ 877 انکوائریوں اور 227 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران نیب نے 503 ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں‘ نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران قانون کے مطابق بدعنوانی کے 440 ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں‘ نیب کی جانب سے جاری کی گئی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق وصول کی گئی رقم متاثرین اور کئی سرکاری اداروں کو واپس کی گئی ہے۔