کوئٹہ۔9 مئی(اے پی پی)نیب کی بلوچستان میں کاروائیاں مزید تیز، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سابق چیئر مین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اور 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار، سرکاری نوکریوں کی اپنے ہی گھر والوں میں بندر بانٹ، میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بیٹے، دو بیٹیوں سمیت ہزاروں نا اہل افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کروا کے کروڑوں روپے بٹورے۔اختیارات کے ناجائز استعمال اور معاونت کے الزام میں پبلک سروس کمیشن کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید اور نیاز محمد کاکڑ کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا۔