نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما 25 تا 27 نومبر پاکستان کا دورہ کریں گی،دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی، ملکہ کا یہ دورہ 25 سے 27 نومبر تک ہوگا۔ اتوار کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملکہ میکسیما اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی، اسی طرح دیگر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی، ملکہ کا یہ دورہ 25 سے 27 نومبر تک ہوگا۔ اتوار کو دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملکہ میکسیما اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی، اسی طرح دیگر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے شراکت داروں سے بھی ان کی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے۔ ملکہ میکسیما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گی، یہ اقدام سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ہے جس کا مقصد چھوٹی چھوٹی ادائیگیوں کے اخراجات کو کم کرنا اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کو بڑھانا ہے۔ ملکہ میکسیما2009ءسے اقوام متحد کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں،انھوں نے اس سے قبل فروری 2016ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں