نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے ٹیموں کے چناؤ کے لئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 10 اکتوبر کو زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد میں ہوں گے۔ پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن(مینجمنٹ کمیٹی) کے سیکرٹری ڈاکٹر ریحان یوسف نے بتایا کہ پنجاب اتھلیٹکس فیڈریشن (مینجمنٹ کمیٹی) کی سربراہ شاہدہ خانم نے ٹرائلز منعقد کرانے کی منظوری دے دی ہے اور ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔
نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئےٹیموں کے چناؤ کے لئے ایک روزہ ٹرائلز فیصل آباد میں ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے ٹیموں کے چناؤ کے لئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 10 اکتوبر کو زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد میں ہوں گے۔ پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن(مینجمنٹ کمیٹی) کے سیکرٹری ڈاکٹر ریحان یوسف نے بتایا کہ پنجاب اتھلیٹکس فیڈریشن (مینجمنٹ کمیٹی) کی سربراہ شاہدہ خانم نے ٹرائلز منعقد کرانے کی منظوری دے دی ہے اور ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔
ٹرائلز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوہدری اصغر علی گل اور عثمان معاویہ کو 10 اکتوبر کو صبح 8 بجے رپورٹ کریں۔ ٹرائلز کے وقت کھلاڑیوں کے پاس اپنی شناخت کے لئے شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے۔








