اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ملک میں مرحلہ وار بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کرانیکے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پالیسی کا مسودہ تیار ہے، جس کے نفاذ سے فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اے …
نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ملک میں مرحلہ وار بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کرانے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ملک میں مرحلہ وار بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کرانیکے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پالیسی کا مسودہ تیار ہے، جس کے نفاذ سے فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت گاڑیوں کی بجلی پر منتقلی سے تیل کے درآمدی بل کی مد میں 2030 تک مختلف حوالوں سے 2.2 ارب ڈالر سے 3.7 ارب ڈالر تک کی بچت ہو گی۔ اس عرصہ میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی پر منتقل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مقامی مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لئے ترقی اور نتیجتاً روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے بعد اب گاڑیوں کے لئے بھی مراعات دینے کے حوالے سے غور و خوض جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔








