نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

National Electric Power Regulatory Authority
National Electric Power Regulatory Authority

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دے دیا۔ جمعرات کو جاری فیصلہ کے مطابق بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت ایک روپیہ 68 پیسے فی یو نٹ کمی ہو گی۔ اس فیصلے کا اطلاق اپریل ، مئی اور جون کے بلوں پر ہو گا۔