نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے ریلیز کئے گئے حتمی اعدادوشمار کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی تھی، ان پر اختلاف کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کے دعوے بے بنیاد ہیں،وزارت خزانہ

کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے ریلیز کئے گئے حتمی اعدادوشمار کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی تھی، ان پر اختلاف کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کے دعوے بے بنیاد ہیں۔میڈیا کی بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے 21 مئی 2021 کے اجلاس میں پیش اور منظور کئے گئے معاشی شرح نمو کے اعدادوشمار پر اعتراض کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو اس حوالہ سے جاری کی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے دعوں میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ بے بنیاد ہیں۔ ماہرین کے کسی بھی ٹینیکل فورم کے اجلاس میں سوال کئے جاتے ہیں اور متعلقہ اعدادوشمار کی بنیاد پر سوال کرنے والوں کی تشفی اور وضاحت کیلئے جواب دیئے جاتے ہیں۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے ریلیز کئے گئے حتمی اعدادوشمار کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی تھی۔ اس طرح میڈیا رپورٹس میں اعدادوشمار کے بارے میں اختلاف کے دعوے سراسر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔