نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی فروغِ مطالعہ و فروغ کتب بینی کے میدان میں مجموعی کارکردگی قابلِ تحسین ہے، وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ کا فاونڈیشن کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی ہر شعبے میں ترقی قابل رشک ہے اور فروغِ مطالعہ و فروغ کتب بینی کے میدان میں مجموعی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ اشاعتِ کتب میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ کتابوں کا معیار بہت بہتر ہے اور قیمتیں بہت کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی ہر شعبے میں ترقی قابل رشک ہے اور فروغِ مطالعہ و فروغ کتب بینی کے میدان میں مجموعی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔ اشاعتِ کتب میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ کتابوں کا معیار بہت بہتر ہے اور قیمتیں بہت کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این بی ایف کے دورے کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این بی ایف اپنی کتابوں کے ذریعے بُک انڈسٹری میں انقلاب لا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کی آمد پر این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے جڑواں شہروں کے نام ور اہلِ قلم کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ نے این بی ایف بک پارک ”فراغتے و کتابے و گوشہ¿ چمنے“ میں یادگاری پودا لگایا۔ بعد ازاں ایم ڈی نے معزز مہمان کو این بی ایف کے مختلف گوشے دکھائے۔ اپنی نوعیت کے منفرد ”نیشنل بک میوزیم“ کے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے قرآن گیلری میں محفوظ صدیوں پُرانے قلمی قرآن پاک کے نسخے ، قومی مشاہیر کے مجسمے، معجزاتی قرآن کے نسخے ، رومی کارنر، شیکسپیئر کارنر اور شیلفوں میں رکھی گئی نادر نایاب کتب دیکھیں۔