اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئےاسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد خان نے اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر تے ہوئے بتایا …
نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے اسلام آبادٹیم کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئےاسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مجاہد خان نے اسلام آباد بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ نے ٹرائلز کے بعدکھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوائز انڈر-15 میں ایم ریحان اور نوید، بوائز انڈر-17 میں مجتبیٰ شبیر اور شاہ زین ملک، بوائز انڈر-19 میں تفرید اور رحیم، بوائز انڈر-21 میں ابراہیم رشید اور ابراہیم افتخار شامل ہیں۔ گرلز انڈر-17 کے لئے ناصرہ اور زلیخا کو گرلز انڈر-19 کے لئے بازار اور ایمان کو، گرلز انڈر-21 کے لئے وردہ اور ایمن کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیجراورکوچنگ کے فرائض سید علی چشتی انجام دیں گے۔








