نیشنل رگبی چیمیپئن شپ،آرمی نے ڈیزرٹ کیملز،اسلام آباد جنزنے پولیس کی ٹیم کوہرا دیا

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام12 ویں سروس ٹائرز پی آر یو15 سائیڈ نیشنل رگبی چیمپئن شپ 2026 میں مزید دو میچز کھیلے گئے

لاہور۔28اگست (اے پی پی):پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام12 ویں سروس ٹائرز پی آر یو15 سائیڈ نیشنل رگبی چیمپئن شپ 2026 میں مزید دو میچز کھیلے گئے۔ آرمی نے ڈیزرٹ کیملز کی ٹیم کو 48-5 سے جبکہ اسلام آباد جنز کی ٹیم نے پولیس کو 69-13 سے ہرا دیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں منعقدہ میچز کے موقع پر پاکستان رگبی یونین کے صدر رضوان ملک، سیکرٹری سلمان شیخ،شکیل ملک، معظم علی شاہ اور رگبی کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اسلام آباد جنز نے پولیس کی ٹیم کو 69-13 سے ہرایا، اسلام آباد جنز کی طرف سے شاکر نے چار، کاشف، محمد علی اور زین نے دو،دو اورساجد و علی خان نے ایک ایک ٹرائی سکور کی، پولیس کی طرف سے رضوان نے دو ٹرائی سکور کیں، ہاف ٹائم پر اسلام آباد کی ٹیم کو 36-8 سے برتری حاصل تھی۔

دوسرے میچ میں آرمی نے ڈیزرٹ کیملزفورٹ عباس کی ٹیم کو 48-5 سے ہرا دیا۔ آرمی کی ٹیم کو ہاف ٹائم پر 26-0 کی برتری حاصل تھی،آرمی کی طر ف سے مدثر، صداقت اور علی نے ٹرائی سکور کیں جبکہ ڈیزرٹ کیملز کی طرف سے علی حسن نے ٹرائی سکور کی۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر رضوان ملک نے رگبی کے پریمیئر ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان شاندار رگبی کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ یہ مسلسل 12 واں سال ہے جو یہ لیگ شاندار طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے سروس ٹائرز کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جن کی مسلسل سپورٹ سے یہ ٹورنامنٹ شاندار طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔