نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

137
نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا ،جس کی صدارت پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کی۔ اجلاس میں گیمز کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ گیمز یکم سے 5 فروری تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمزکے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ گیمز میں ملک بھر سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ،فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سلیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس اور تھرو بال کے کھیل شامل ہیں۔