26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل سکلز یونیورسٹی میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے پانچ روزہ فٹ بال...

نیشنل سکلز یونیورسٹی میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے پانچ روزہ فٹ بال کیمپ اختتام پذیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم (آئی سی ای ایس سی او ) اور پاکستان نیشنل کمیشن برائے یونیسکو کے اشتراک سے ”فٹ بال کے ذریعے سٹریٹ چلڈرن کی بحالی“کے عنوان سے پانچ روزہ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ کیمپ 21 سے 25 اپریل 2025 تک نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں وفاقی دارالحکومت کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں فٹ بال کی تربیت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی معاونت، طبی معائنہ، اور زندگی کے بنیادی ہنر سکھائے گئے۔

اس کا مقصد معاشرتی انضمام، صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور غیر رسمی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا تھا۔اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر تھیں۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، ماہرینِ تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بین الاقوامی شراکت داروں نے بھی شرکت کی۔ وزیرِ مملکت نے پی این سی یو کی جانب سے معاشرے کے کمزور اور محروم طبقے کے لیے اس بامقصد اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

پی این سی یو اور آئی سی ای ایس سی او کے سیکرٹری جنرل آفتاب محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) کے حصول کا موثر ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے حکومت، آئی سی ای ایس سی او اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ ٹیم ورک، صنفی مساوات، سماجی شمولیت، کردار سازی اور بچوں کے بااختیار بنانے کی بہترین مثال ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587852

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں