اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر ( این ایل سی سی) انسداد ٹڈی دل آپریشن کے لئے مربوط انداز میں کام کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو این ایل سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز ، کوآرڈینیٹر این ایل سی سی …
نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر انسداد ٹڈی دل آپریشن کے لئے مربوط انداز میں کام کر رہا ہے، وفاقی وزیرسید فخر امام
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر ( این ایل سی سی) انسداد ٹڈی دل آپریشن کے لئے مربوط انداز میں کام کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو این ایل سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز ، کوآرڈینیٹر این ایل سی سی بھی موقع پر موجود تھے۔اب تک 53184900 ہیکٹر کا سروے کیا گیا ہے اور 1121953 ہیکٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا جا چکا ہے۔ جنوب مغربی ایشیاءمیں ہاپر گروپوں اور بینڈوں کی پہلی نسل کے خلاف اچھی پیشرفت کی جارہی ہے جو بنیادی طور پر راجستھان ، ہندوستان میں تشکیل پائے ہیں اور اس سے کچھ کم درجے کے بینڈ ضلع تھرپارکر میں موجود ہیں۔یہ پاکستان میں گراو¿نڈ کنٹرول مہم میں شامل 1072 سے زائد ٹیموں ، 765 گاڑیاں اور تقریبا 5847 عملہ کا نتیجہ ہے۔کیتھ کریس مین ، سینئر لوکسٹ فورکاسٹ آفیسر ، ایف اے او نے ٹڈی دل پر بریفنگ دی۔انہوں نے اس میں متعدد نئی ٹیکنالوجیز کا ذکر کیا۔ایف اے او نے ان ٹیکنالوجیز کو تیار کرنے اور جانچنے کے لئے خاطر خواہ کوشش کی ہے۔یہ نئی ٹیکنالوجیز روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہوتی ہیں۔ای لوکسٹ 3، ڈرون اور سیٹلائٹ بیسڈ انفارمیشن اور جی آئی ایس جیسی ٹیکنالوجیز افریقہ اور ایشیاءمیں استعمال ہوتی ہیں۔انہوں نے ٹڈیوں پر قابو پانے کی مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے پاس انسداد ٹڈی دل آپریشن کے لئے ہوائی جہازوں کا بیڑہ موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دورن جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر مزید بارش کا امکان ہے۔کے پی کے نے بتایا کہ 2 جولائی کے بعد صوبے میں کسی ٹڈی کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے باوجود کے پی کے نے 9.29 ہیکٹر کا سروے کیا ہے۔بلوچستان نے بتایا کہ لسبیلہ میں ٹڈی دل موجود ہے۔









