26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے...

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے والے 90 افراد کو متحدہ عرب امارات میں نوکریوں کے کنٹریکٹ اور ویزےحوالے کر دیئے گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے والے 90 افراد کو متحدہ عرب امارات میں نوکریوں کے کنٹریکٹ اور ویزےحوالے کر دیئے گئے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد نے شیلان اینڈ جی ایل اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ ویزا فائل ہینڈنگ اوور تقریب میں شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے باقاعدہ طور پر کامیاب فارغ التحصیل اور منتخب امیدواروں کو ویزا فائلیں دیں جنہیں متحدہ عرب امارات کی دو معتبر کمپنیوں ٹرانس گارڈ گروپ آف کمپنیز اور ایمریٹس گروپ آف کمپنیز میں روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ یہ امیدوار جلد ہی سکیورٹی سروسز، ایئرکرافٹ کلیننگ اور ایوی ایشن لوڈر کے شعبوں میں اہم پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔یہ اقدام پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دینے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے باوقار بین الاقوامی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ایک اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت وجیہہ قمر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ایسے ہنر سکھانے کے لیے پرعزم ہے جو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوں اور انہیں عالمی کیریئرز کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے این اے وی ٹی ٹی سی کی ان کوششوں کو سراہا جن کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت کو غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات سے جوڑا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن نیوٹیک گلمینہ بلال احمد نے کہا کہ معتبر غیر ملکی آجروں کے ساتھ شراکت داری نہ صرف پاکستان کی افرادی قوت کی بیرون ملک تعیناتی کو بڑھاتی ہے بلکہ زر مبادلہ کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔کامیاب امیدواروں کی تنخواہیں 2500 درہم ماہانہ سے شروع ہو رہی ہیں جبکہ ان کا معاہدہ دو سال کا ہوگا جو بعد میں قابل تجدید ہوگا۔ کل 90 افراد میں سے 42 امیدوار این اے وی ٹی ٹی سی کے تربیت یافتہ ہیں جنہوں نے نیو ٹیک سے چھ ماہ کا انگریزی لینگویج کورس مکمل کیا ہے۔یہ تقریب پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی عالمی روزگار کی منڈی میں موجودگی کو مزید مستحکم بنانے کے سلسلے میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ تقریب میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ دبئی کی مذکورہ کمپنیوں نے تقریبا دو درجن افراد کو جسم پر ٹیٹو بنوانے کی وجہ سے مسترد کیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں