فیصل آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ راؤنڈ میں انونسیبلز اور چینلجرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ بدھ کے روز کھیلے گئے میچز میں چیلنجرز نے سٹرائیکرز اور انونسیبلز نے کانکررز کو شکست دی۔ ایچ پی سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ چیلنجرز نے (264 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ) …
نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، انونسیبلز اور چینلجرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ راؤنڈ میں انونسیبلز اور چینلجرز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ بدھ کے روز کھیلے گئے میچز میں چیلنجرز نے سٹرائیکرز اور انونسیبلز نے کانکررز کو شکست دی۔ ایچ پی سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔
چیلنجرز نے (264 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ) سٹرائیکرز (185 رنز) کو 79 رنز سے ہرادیا۔چیلنجرز کی رامین شمیم کے 71 ناٹ آؤٹ اور ُیسری عامرکے 56 رنز بنائے۔ سٹرائیکرز کی زیب النساء اور شوال ذوالفقار کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سٹرائیکرز کی عالیہ ریاض نے 56 رنز بنائے۔ چیلنجرز کیقرۃ العین اور ثنا طالب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
رامین شمیم پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں انونسیبلرز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی انونسیبلز نے (247 رنز) نے کانکررز (181) کو 66 رنز سے ہرادیا۔انونسیبلز کی حفصہ خالد نے85، منیبہ علی نے 44 اور نتالیہ پرویز نے 43 رنز بنائے۔ کانکررز کی امبر کائنات۔ ام ہانی اور عائشہ بلال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کانکررز کی سدرہ نواز نے 51 رنزبنائے۔ انونسیبلرز کی حفصہ خالد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔حفصہ خالد پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔








