فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین سٹارز افتتاحی میچ ہار گئی، ٹورنامنٹ پہلے روز کانکررز اور چیلنجرز کی ٹیمیں اپنے میچز جیت گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز میں نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ، دفاعی چیمپئین سٹارز افتتاحی میچ ہار گئی۔کانکررز اور چیلنجرز کی ٹیموں نے فتح اپنے نام …
نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین سٹارز افتتاحی میچ ہار گئی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین سٹارز افتتاحی میچ ہار گئی، ٹورنامنٹ پہلے روز کانکررز اور چیلنجرز کی ٹیمیں اپنے میچز جیت گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز میں نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ، دفاعی چیمپئین سٹارز افتتاحی میچ ہار گئی۔کانکررز اور چیلنجرز کی ٹیموں نے فتح اپنے نام کر لی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں کانکررز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اووروں میں 209 رنز بنائے، سٹارز کی ٹیم 98 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کنکرز نے سٹارز کو 111 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی ماہم انیس نے 53 اور فاطمہ ثنا نے 49 رنز سکور کئے اور نمایاں رہیں سٹارز کی معصومہ جعفری ۔
انوشا ناصر اور عروب شاہ کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سٹارز کی اننگز میں عمیمہ سہیل 37رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔کانکررز کی طرف سے امبر کائنات نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ماہم انیسکو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایچ پی سی گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسر میچ چیلنجرز نے انونسیبلز کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کی۔انونسیبلز نے اپنی اننگز میں227 رنز بنائے،چیلنجرز نے 3کھلاڑی آؤٹ پر 229 رنز سکور کرکے فتح حاصل کی۔ انونسیبلز کی منیبہ علی 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور رہیں۔ چیلنجرز کی وحیدہ اختر۔نیہا شرمین ۔ رامین شمین اور علینہ شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔چیلنجرز کی طرف سے عائشہ ظفر ۔ 93 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں، صدف شمس کے 54 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں








