نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں ایک دن میں بجلی کی ترسیل کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ، کل 23078 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی۔ ترجمان پاور ڈویژن

65

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں ایک دن میں بجلی کی ترسیل کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ، منگل کو 23078 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ ملکی تاریخ میں پہلی اتنی زیادہ مقدار میں بجلی کی ترسیل ممکن ہوئی ہے اور سسٹم مکمل مستحکم رہا جبکہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ضرورت کے مطابق بجلی حاصل کی۔ جینکوز کی پیداوار 1895 میگاواٹ، آئی پی پیز کی پیداوار 13708 میگاواٹ اور پن بجلی کی پیداوار 7475 میگاواٹ رہی۔